ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انسیفیلائٹس کی سنگین صورتحال کے لیے مرکز نے اتر پردیش حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

انسیفیلائٹس کی سنگین صورتحال کے لیے مرکز نے اتر پردیش حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

Thu, 11 Aug 2016 17:37:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش سمیت کچھ ریاستوں میں انسیفیلائٹس کی وجہ سے پیدا ہوئی سنگین صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ ریاست میں میڈیکل حکام، نرسوں اور معاون اسٹاف کے خالی عہدے پروگرام کو متاثر کر رہے ہیں، کے ساتھ ساتھ الاٹ شدہ فنڈ کو خرچ نہیں کئے جانے سے بھی پروگرام کا نفاذ متاثر ہو رہا ہے۔ملک میں بالخصوص مشرقی اتر پردیش میں انسیفیلائٹس کے پھیلنے کے مسئلہ پر یوگی آدتیہ ناتھ اور جگدمبیکا پال کی دھیان طلب تجویز پر بیان میں نڈا نے کہا کہ عوامی صحت ریاست کا موضوع ہے اور اس وجہ سے لوگوں کی صحت دیکھ بھال فراہم کرنے کی بنیادی ذمہ داری ریاست کی ہے۔حکومت ہند کی طرف سے تعاون دئیے جانے کے باوجود اترپردیش میں 20پی آئی سی یو میں سے صرف 10پی آئی سی یو قائم کیے گئے ہیں ، ساتھ ہی میڈیکل حکام، نرسوں اور معاون عملے کے کافی عہدے خالی ہیں جو پروگرام کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مؤثر بیماریوں پر قابوپانے کے لیے فنڈ کے استعمال سے صلاحیت میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گورکھپور میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھا ہے اور اس سے حالات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔نڈا نے کہا کہ وزارت اس مسئلے کا مؤثر حل نکالنے کے لیے مسئلہ کو ریاستی حکومت کے سامنے اٹھا رہی ہے ۔اپریل 2016تک خرچ نہیں کی گئی بقایا رقم اتر پر دیش میں 33.47کروڑ روپے تھی۔پھر بھی موجودہ سال میں ریاستی حکومت کو ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے 17.50کروڑ روپے الاٹ کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ 12؍جولائی 2016کو اتر پردیش سمیت 11ریاستوں کے وزراء صحت اور سینئر حکام کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا تھا ۔صحت اور خاندانی بہبودکے سکریٹری نے 27؍مئی 2016کو بین وزارتی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ کی اور حالات کا وقت وقت پر مختلف سطحوں پر جائزہ لیا گیا۔


Share: